جنرل اشفاق پرویز کیانی


تصویر:200px-General Kayani.jpg


جنرل اشفاق پرویز کیانی
اپریل 1952 کو جہلم میں پیدا ہوئے۔پاکستان کے وائس چیف آف آرمی سٹاف۔ 8 اکتوبر 2007ء کو اس عہدے پر فائز ہوئے۔ اس پہلے پاکستانی فوج کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ رہے۔

فوجی زندگی

ملٹری کالج جہلم سے پڑھنے کے بعد جنرل کیانی نے انیس سو اکہتر میں بلوچ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ اور امریکہ کے جنرل سٹاف کالج فورٹ لیونورتھ کے فارغ التحصیل ہیں۔

آرمی چیف کو انفینٹری بٹالین سے کور کمانڈنگ تک کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ سن دو ہزار ایک اور دو میں جب پاکستان اور بھارت کے درمیاں سخت کشیدگی تھی اس وقت وہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز تعینات رہے۔

سابق نان کمیشنڈ فوجی افسر کے بیٹے اشفاق پرویز کیانی کو فوج میں ایک پیشہ ور جنرل کے طور پر جانا جاتا ہے لیکن آئی ایس آئی کے سربراہ کی حیثیت سے سیاسی جماعتوں کے کلیدی رہنماؤں سے ان کا قریبی رابطہ رہا۔پاکستان کے آرمی چیف امریکہ میں بھی اپنے پیشہ ورانہ فرائض کے سلسلے میں تعینات رہے ہیں اور بتایا جاتا ہے کہ امریکی فوج میں ان کی خاصی جان پہچان ہے۔

پرویز مشرف نے جنرل کیانی کو اپنا جانشین مقرر کیا۔ 28 نومبر 2008ء کو صدر مشرف کے وردی اتارنے کے ساتھ ہی راولپنڈی میں ایک رنگا رنگ تقریب میں جنرل کیانی چیف آف آرمی سٹاف کے عہدے پر فائز ہو گئے، جہاں مشرف نے چیف کی چھڑی کیانی کو تھما دی۔

سچا فوجی

مارچ 2009میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی بحالی کے معاملے پر آصف علی زرداری کی قلابازیوں کےباعث وکلا اور اپوزیشن جماعتوں نے لانگ مارچ کیا اس دوران آپ کے پاس اپنے پیشروؤں کی طرح " میرے عزیز ہم وطنوں " کہنے کا بہترین موقع تھا لیکن، سیاسی حلقوں کے بقول، آپ نے اس سے اجتناب کیا۔